اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ناموس رسالتﷺ کے لیے جمعہ کو ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے ہندوستان میں حضورﷺ کی شان میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بروز جمعہ شام پانچ بجے لال حویلی سے ناموس رسالتﷺ کے لیے ایک ریلی نکالی جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان میں حضورﷺ کی شان میں بی جے پی نے جو گستاخی کی ہے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔