اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے تجاویز پڑھ لیں اس کے بعد رد عمل دیں۔
ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان کی انتخابی اصلاحات کی پیشکش مجوزہ انتخابی اصلاحات پڑھنے کی زحمت گوارا کیئے بغیر ہی مسترد کر دیں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انہیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سازش سے برسرِاقتدار آنے والی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟