فواد چودھری

شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، فواد چودھری

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیر اعظم اور آصف زرداری کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر کھڑے دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی کے ہر عنصر کو دفن کر دیا گیا، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں