لندن (عکس آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبار کے مضمون سے ذاتی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ڈیلی میل نے صحافتی اصولوں کی پاسداری نہیں کی۔شہبازشریف کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اخبار کو مزید متنازع رپورٹ کی اشاعت ھے روک دیا جائے۔ کیس کے علاوہ میرے پاس کوئی راستہ نہیں۔ شہبازشریف کے خلاف مضمون لکھنے والے صحافی ڈیوڈ روز سے جب اس متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کوئی موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا۔
مقدمے کیلئے شہبا زشریف کی جانب سے 10 ہزار 528 پاونڈ فیس ادا کی گئی ہے۔مقدمہ ہائی کورٹ آگ جسٹس میں سماع کا منتظر ہے، ہرجانے کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے شہبازشریف کے خلاف خبر چھاپنے والے برطانوی صحافی اور اخبار کو 12 لاکھ پاونڈز کا جھٹکا لگا تھا۔