ممبئی (عکس آن لائن )بالی وڈ کی نئی فلم ‘پٹھان’ کے لیے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی میں شوٹنگ مکمل کرا دی۔ جس کے بعد اب دونوں اداکار مشرق وسطیٰ جائیں گے جہاں فلم کے دیگر سین شوٹ کئے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو فلم کی کاسٹ میں شامل جان ابراہم بھی جوائن کریں گے۔ فلم کے جذباتی سین ممبئی میں شوٹ کئے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے لئے فلمساز سدہارتھ انند اور انکی ٹیم دبئی، ابوظہبی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں مقامات تلاش کریں گی۔اطلاعات ہیں کہ فلم کا ایک ایکشن سین ابوظہبی میں شوٹ کیا جائے گا جس میں شاہ رخ خان اور جان ابراہم ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ میں شوٹنگ کے لئے مقامات کو فائنل کرلیا جاتا ہے تو پروڈکشن ٹیم فروری میں شوٹنگ کے آغاز کے لئے بائیوببل ماحول تیار کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چیمبرز، تاجر تنظیموں، ٹیکس بارز کی قابل عمل ،موثر تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ ہونا چاہیے’ اشرف بھٹی
- پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف
- موجودہ حکمران اپنی جعلی مقبولیت کو عروج نہیں دے سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات