شان

شان نے بھارتی فلم ”گجنی ”میں انکار کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور(عکس آن لائن )لالی ووڈ سٹار شان کوعامر خان کی فلم ”گجنی ”میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی تھی۔ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ ”گجنی ”میں کام نہ کرنے کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کی کمی نہیں جو بہت اچھا کام کررہے ہیں اس لئے انہیں ہی موقع ملنا چاہیے۔دوسری وجہ بتاتے ہوئے شان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے ہی بہت لڑائیاں اور اختلافات ہیں، بھارتی فلم نگری کو ہیرو صرف وہاں سے اور ولن پاکستان سے ہی نظر آتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ضرار میں اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے شان نے کہا کہ کسی کردار کو ادا کرنے کے لئے اسی مناسبت حلیہ اور چال ڈھال اپنانی پڑتی ہے۔ ضرار کی کہانی لکھتے ہوئے ان کا وزن خاصا بڑھ گیا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے 3 مہینے بہت محنت کی، اپنی غذا کو کنٹرول کیا اور بہت ورزش کی۔شان نے کہا کہ جس طرح ٹیسٹ اور ون ڈے کے کھلاڑی کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے کچھ مشکلات ہوتی ہیں انہیں اس سے مطابقت کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے، ہمارے بہت سے لوگ ٹی وی سے فلموں میں آئے ہیں لیکن وہ اسی میڈیم کی طرح اداکاری کرتے ہیں، میری خواہش ہے کہ وہ فلموں میں اسی کی طرح کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں