لاہور(عکس آن لائن) قومی ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کی فارم بحال کرنے کے لیے مشتاق احمد کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔اپنے کیریئر کے آغاز میں بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے21سالہ لیگ سپنر گزشتہ چند میچز سے خاصے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں، ان کو وکٹیں بھی زیادہ نہیں مل رہیں تاہم بیٹنگ میں کارکردگی بہتر رہی ہے،وہ اب تک رواں سال 14ون ڈے میچز میں41.11کی بھاری اوسط سے 17شکا ر کرسکے ہیں ،
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے شاداب خان کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے مشتاق احمد سے درخواست کی، سابق لیگ سپنر نے نوجوان باؤلر کیساتھ الگ سیشن میں لائن اور لینتھ دیکھتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کے نسخے بتائے۔یاد رہے کہ سابق پیسر وقار یونس کو قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا لیکن کوئی سپیشلسٹ باؤلنگ کوچ موجود نہیں ہے ،مشتاق احمد ماضی میں پاکستانی باؤلرز کی کوچنگ کرچکے ہیں جب کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سمیت کئی غیر ملکی ٹیموں کے سپنرز کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?