سی پیک

سی پیک ،خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں پیشرفت کی وجہ سے چینی سرمایہ کاری میں تیزی آنے کے امکانات

لاہور(عکس آن لائن)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں پیشرفت کی وجہ سے چینی سرمایہ کاری میں تیزی آنے کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیشل اکنامک زونز کے چیئرمین ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ چین کی جدید صنعتوں کی پاکستان میں بڑے پیمانے پر منتقلی سے پاکستان کی صنعتی جدیدیت کی ترقی ہوگی اور پاکستان کی جدید صنعتی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، پاکستان کو زرمبادلہ کی آمدنی اور ملک کی مالی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستانی حکومت کی سی پیک اتھارٹی کے مطابق، چینی کمپنیاں جن اہم شعبوں میں پاکستانی سپیشل اکنامک زونز میں اپنی صنعتیں لگا سکتی ہیں ان میں ٹیکسٹائل، فٹ ویئر، فارماسیوٹیکل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ذریعے مقامی لوگوں کے لیے لاکھوں ملازمتیں پیدا کی جا سکتی ہیں کیونکہ یہ ایک شفٹ میں 2000 مقامی پاکستانیوں کو ملازمت دیتی ہے۔ اگر چینی کاروباری اداروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے سپیشل اکنامک زونزمیں آئے تو مقامی لوگوں کے لیے لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ چینی اداروں میں کام کرنے والے مقامی کارکنوں کو پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کو اپ گریڈ کرتے ہوئے وسیع تکنیکی تربیت حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں