اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے،اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سے زیادہ لوگ مقابلہ کرتے ہیں اور پاکستان کے جمہوری عمل پر ہم سب کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ پاکستان کے تمام علاقوں کو اچھے انداز سے نمائندگی دیتا ہے، اور پاکستان کی عوام کی امنگیں پورا کرنا سیاست کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 سال سے جدوجہد میں رہے کہ لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر کریں، اللہ نے کامیاب کیا تو عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ہمارا الیکٹرول کالج ہوں گے، قومی اسمبلی کے ممبرز پی ٹی آئی کے امیداور کو کامیاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا چین کے ثقافتی رنگوں کا عمدہ عکاس ہے، میڈ یا رپورٹ
- چینی قوم ہمیشہ سے خاندان کی اہمیت کو تسلیم کرتی آئی ہے، چینی صدر
- پاک-چین دوستی ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے، وزیر اطلاعات
- سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیرون ملک تشہیر کا نیا ریکارڈ
- جشن بہار، “چینی سال” سے “گلوبل فیسٹیول” تک،سی ایم جی تبصرہ