سینیٹر علی ظفر

سینیٹر علی ظفر کا پاکستان کی خوشحالی کی خاطر اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے پاکستان کی خوشحالی کی خاطر اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہمیشہ پاکستان اولین ترجیح رہے گا۔سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ پاکستان کو عوام کی خوشحالی کیلئے مالیاتی نظم و ضبط، بہتر گورننس اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ روابط جاری رکھنے چاہیں۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملکی و قومی مفاد کی سمت میں اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد بھی جاری رکھے گی۔

انہوںنے کہاکہ ہم تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے اور عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں