لاہور (نمائندہ عکس ) سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند رہنے والی ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق، پشاور سے کراچی تک پورا آپریشن بحال ہو گیا ۔ کراچی سے رحمان بابا ایکسپریس اورلاہور سے خیبر میل روانہ ہو گئی ۔ ریلوے حکام کی جانب سے کراچی تک کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
اکانومی کلاس کا 1800 روپے میں ملنے والا ٹکٹ اب 2400 روپے میں ملے گا۔