شہباز شریف

سیاسی مفادات نہیں پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے، شہباز شریف

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورنامزد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات نہیں بلکہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل ،اراکین و صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب خان ناصر ،جام کمال ، نواب چنگیز خان مری ،میاں خان مندرانی، سردارعبدالرحمن کھیتران ،راحیلہ درانی ،محمد خان لہڑی ، میر سلیم احمد کھوسہ ، میر شعیب نوشیروانی ،میر عاصم کرد گیلو ،ولی محمد، کیپٹن (ر)عبدالخالق اوربرکت علی رند شامل تھے۔

شہباز شریف نے رکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے، سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔ملاقات میںبلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

بلوچستان سے رہنمائوں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے بھی پارٹی صدر کو آگاہ کیا ۔ ملاقات میںخواجہ محمد آصف، رانا ثنااللہ ، سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹراعظم نذیر تارڑبھی ملاقات میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں