سیالکوٹ ( عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی لٹیروں نے کرپشن کاوائرس پھیلاکرملک لوٹا، وزیراعظم کوعوام کے دکھ اوردردکااحساس ہے، وہ غریبوں کے دکھوں کامداواکرنے کے لئے پرعزم ہیں،ہیلتھ کارڈ کا اجرا سماجی انقلاب ہے،سرکاری ہسپتالوں میں مستحق افراد کودرپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کوعوام کے دکھ اوردردکااحساس ہے، وزیراعظم غریبوں کے دکھوں کامداواکرنے کے لئے پرعزم ہیں،فردوس عاشق نے کہا کہصحت کے شعبہ کوترقی دینے کے لئے پرعزم ہیں، صحت کارڈ سیالکوٹ میں سماجی انقلاب برپاکرے گا،
سیالکوٹ سے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کافیصلہ کیاہے،سیالکوٹ کی 4 تحصیلوں میں ہیلتھ کارڈ دیا جا رہا ہے،2 سال میں ڈیڑھ کروڑ افراد مستفیدہوں گے،سیالکوٹ میں ایک لاکھ 64 ہزار 969 افرادکو صحت کارڈ دیاجارہا ہے،کینسر جیسے مرض کا علاج کراناغریب کی پہنچ سے دور ہے،غریب بیماریوں سے لڑ نہیں سکتا، اس کا بوجھ موجودہ حکومت اٹھا رہی ہے،ہیلتھ کارڈ کا اجرا سماجی انقلاب ہے،سرکاری ہسپتالوں میں مستحق افراد کودرپیش مسائل سے آگاہ ہیں، نادارافرادسرکاریہسپتالوں میں مشکلات کاشکارہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاسی لٹیروں نے کرپشن کاوائرس پھیلاکرملک لوٹا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے غربت کاخاتمہ چاہتے ہیں، ہم ایسی پالیسیاں بنارہے ہیں جوپسے طبقے کے کام آئیں، ہیلتھ کارڈبھی اسی سوچ کی عکاسی ہے،
وزیراعظم عوام کوکبھی مایوس نہیں کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عوام کےلئے کچھ کرناچاہتے ہیں، بحیثیت قوم آپ لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ عمران خان کبھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔