سعودی عرب

سوڈان کا بحران، حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، سعودی عرب

جدہ (عکس آن لائن) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس جدہ کے السلام پیلس میں منعقد ہوا۔میدیاپورٹس کے مطابق اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گذشتہ دنوں متعدد برادر اور دوست ممالک کے رہ نمائوں اور اعلی حکام کے ساتھ ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کے مندرجات، مملکت اوردوسرے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزرا کونسل نے جمہوریہ سوڈان میں ہونے والی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی اور بحران کو حل کرنے، برادر ملک میں سلامتی اور استحکام کی بحالی سوڈانی عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ۔اس موقع پر سوڈان کے لیے 100 ملین ڈالر مالیت کی طبی اور انسانی امداد کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کو اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ کابینہ نے سوڈان میں پھنسے متعدد ممالک کے شہریوں کو نکالنے اور انہیں دوسرے مقامات پر منتقل کرنے میں مملکت کی کامیابی کو سراہا۔

وزرا کونسل نے قاہرہ میں منعقدہ وزارتی سطح پر عرب لیگ کے اجلاس کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں عرب لیگ اور اس سے وابستہ تمام تنظیموں اور ایجنسیوں کے اجلاسوں میں جمہوریہ شام بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے مملکت کی خواہش پر زور دیا گیا۔کابینہ نے توانائی اور آب و ہوا کے بارے میں اہم اقتصادیات کے فورم میں شرکت کے دوران مملکت کے مثبت کردار پر زور دیا۔

اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سینمٹنے اور اس کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اورمشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی عرب نے کاربن مینجمنٹ ٹیکنالوجیز تیار کرنے، توانائی کے شعبے میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے، دیگر گیسوں کے اخراج کو کم کرنے، اور جنگلات کی کٹائی کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں