آل راونڈر محمد نبی

سوشل میڈیا پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد نبی کے انتقال کی خبر جھوٹ نکلی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سوشل میڈیا پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد نبی کے انتقال کی خبر جھوٹ نکلی۔افغان ٹیم کے آل راونڈر کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے افغان کرکٹر کے انتقال کی تصویر بھی پوسٹ کیں اور اس میں مبینہ طور پر ان کے انتقال کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا تاہم اب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جھوٹ نکلی ہے اور افغان کرکٹر محمد نبی نے خود اس خبر کی تردید کی۔

اپنی ٹوئٹ میں افغان کرکٹر نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور بعض میڈیا گروپس کی جانب سے ان کے انتقال کی جعلی خبر چلائی گئی۔ یاد رہے کہ محمد نبی افغان ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں اور اپنے کیرئیر میں 121 ایک روزہ میچز میں ایک سنچری اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2699 رنز بنائے ہیں اور 128 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1291 رنز بنائے ہیں اور 69 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔اس کے علاوہ محمد نبی بگ بیش ، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، بنگلادیش پریمیر لیگ (بی پی ایل)، کیریبئن لیگ اور افغان لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد نبی کے انتقال کی خبریں زیرگردش ہونے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، البتہ افغان کرکٹ ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر افغان آل راونڈر کے انتقال کی خبروں سے چند گھنٹے قبل کچھ تصاویر پوسٹ کی گئیں تھیں جن میں محمد نبی کابل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے نظر آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں