کراچی(عکس آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اوربلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکا ہے۔
اس دوران آزاد امیدوارقیس منصور شیخ نے فریق بننے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیے۔بعد ازاں عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9حلقوں پر ضمنی الیکشن کینوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔