ممبئی (عکس آن لائن)دنیا میں سیکڑوں لوگوں کی طرح سلمان خان بھی باہر کے بجائے گھر کے کھانے اور اسے گھر والوں کے ساتھ ہی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے گھر میں کھانے کی میز سے لی گئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے بھائی ارباز خان اور سوتیلی والدہ کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔
سلمان خان کی کھانے کی میز پر کیا کیا ہوتا ہے؟تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کھانے کی ٹیبل پر تمام کھانا گھر کا بنا ہوا ہے اور سلمان خان بھی اسے کافی ذوق و شوق سے کھا رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر اس تصویر کو مداح بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔