سعودی عرب 12 لاکھ غیر ملکی محنت کش لیبر مارکیٹ سے باہر ہو گئے

ریاض (عکس آن لائن ) سعودی عرب میں گزشتہ 3 سال کے دوران 12 لاکھ غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ لیبر مارکیٹ میں ابھی بھی 70 لاکھ غیر ملکی مو جود ہیں۔ اس کے بالمقابل سعودیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودائزیشن کی حکومتی پالیسی اور غیر ملکیوں پر عائد ہونے والی فیسوں کی وجہ سے 2016 اور2019 کے درمیان 12 لاکھ غیر ملکی سعودی عرب کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔سعودی لیبر مارکیٹ میں 80 فیصد غیرملکی ہیں جن کے نکل جانے سے ان کی جگہ سعودیوں کو لینا چاہئے تھا مگر اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔لیبر مارکیٹ میں اس وقت صرف 19 لاکھ سعودی کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں