جدہ (عکس آن لائن) سعودی حکام نے عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار دی دیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن اور التعاونیہ انشورنس کمپنی کے چیئرمین سلیمان الحمید نے ہیلتھ انشورنس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا سعودی حکومت چاہتی ہے کہ بیرون مملکت سے عمرے پر آنے والوں کو بہتر اور اعلی معیار کی صحت خدمات میسر ہوں۔ سعودی عرب آمد سے لے کر روانگی تک صحت نگہداشت ہوتی رہے۔ وزیر حج و عمرہ نے مزید کہا کہ بیرون سے عمرے پر آنے والوں کے لیے انشورنس پروگرام جامع ہے۔ یہ عمرہ پر ایجنسیوں کے ذریعے یا آن لائن عمرہ ویزا حاصل کرنے والوں کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ انشورنس کا دورانیہ 30 دن ہوگا۔