سعودی عرب

سعودی عرب میں 11 مارچ کو قومی پرچم کا دن منایا جائے گا

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب نے11مارچ کو قومی پرچم کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ شاہ سلمان کے حکم کے بعد کیا گیا ۔11مارچ 1937کو اسلامی کیلنڈر میں تاریخ 27ذی الحج 1355ہجری تھی، اس روز شاہ عبدالعزیز نے سعودی عرب کے قومی پرچم کے ڈیزائن کی منظوری دی تھی۔

بعدازاں پرچم میں بہت معمولی تبدیلیاں کی جاتی رہیں لیکن اب استعمال ہونے والا سعودی پرچم 1973سے تبدیل نہیں کیا گیا۔سعودی پرچم میں سبز بیک گراونڈ پر کلمہ شہادت تحریر ہے اور اس کے اوپر سفید تلوار ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے پچھلے سال 22فروری کو یوم تاسیس (فائونڈیشن ڈے)کی سالانہ چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں