ریاض(عکس آن لائن) سعودی عرب میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے قبل از اسلام کے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او) امر بن صالح عبدالرحمٰن ال مدنی کوکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا۔
سعودی حکام کے مطابق امربن صالح نے اپنے سرکاری عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس کے وہ شریک مالک تھے۔
کرپشن میں معاونت پر امر بن صالح کے قریبی رشتے دار سمیت دیگر 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔