سرگودھا (عکس آن لائن ) سرگودھا میں جعلی عامل نے جن نکالنے کیلئے پانچ سال کے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقہ سینتالیس چک میں والدہ پانچ سالہ احل رضا کو دم کراونے جعلی پیر وسیم شاہ کے پاس لے کر گئیں۔
والدہ کا کہنا ہے کہ وسیم شاہ نے جن نکالنے کیلئے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے والدہ کی مدعیت میں وسیم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی زخموں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔