اسلام آباد/کوئٹہ(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان بننے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سرفرازبگٹی نے کہا کہ یہ صرف افواہیں چل رہی ہے، ابھی تک کچھ کنفرم نہیں، پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھائوں گا۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 18دسمبر کو سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔