لاہور(عکس آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف اداکار عابد علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلی نے فن و اداکاری کے شعبے میں عابد علی مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا- انہوں نے کہا کہ عابد علی منجھے ہوئے ور سٹائل اداکارتھے۔مرحوم کے مداح ان کی لازوال اداکاری کوکبھی نہیں بھولیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ عابد علی نے ٹی وی ڈراموں کوایک نئی شناخت دی اور آج بھی ناظرین کو ان کے ٹی وی ڈرامے یاد ہیں – انہوں نے کہا کہ عابد علی کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک باب ختم ہوا ہے‘ مرحوم کی اداکاری کے شعبہ میں خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیجنگ فوری ایکشن اصلاحاتی فورم 2024 کا انعقاد
- امریکہ کے خلاف چین کے جوابی اقدامات: میرے اندر شیر گلاب سونگھتا ہے
- چین نے ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ کو اہمیت دی ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کا ہانگ کانگ سے متعلق معاملات پر غیر مناسب برتاؤ کرنے والے امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
- دنیا تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، چینی صدر