اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا،کیس کی سماعت 13دسمبر کو ہوگی۔بدھ کے روز سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا گیا
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت 13دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم کی کارروائی کرے گا ۔