وینٹی لیٹر

سابق وزیرخزانہ معیشت کوزہرکاٹیکا لگا کر وینٹی لیٹرپرچھوڑ گئے ،خود لندن میں مقیم ہیں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے معیشت کوزہرکاٹیکا لگایا،معیشت کووینٹی لیٹرپرچھوڑکرسابق وزیرخزانہ لندن میں مقیم ہیں،وہ پاکستان واپس آنے کے لئے تیارنہیں، اسحاق ڈارکوقانونی طریقے سے واپس پاکستان لایاجائے گا،

بیروزگاری اورمہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں، حکومت مزدوروں کے حقوق کاہر ممکن تحفظ کرے گی،صنعتوں کے فروغ کے لیے حکومت نے عملی اقدامات کئے ہیں۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں،صنعتوں کے فروغ کے لیے حکومت نے عملی اقدامات کئے ہیں،

سیالکوٹ دنیا میں صنعتی لحاظ سے جاناپہچاناشہرہے،گزشتہ دہائیوں سے بندصنعتوں کوبحال کرنے کافیصلہ کیاہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کاہر ممکن تحفظ کرے گی،صنعتیں نہیں چلیں گی تو برآمدات کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا،صنعتوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کے تحفظ اورصنعتوں کی بحالی کافیصلہ کیاہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیروزگاری اورمہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کے لئے ترجیحات طے کی ہیں،

برآمدات بڑھانے کے لئے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹاسک فورس کاقیام کیا، سمندرمیں غوطے کھاتی معیشت ہمیں ورثے میں ملی، سابق حکومت نے معیشت کوزہرکاٹیکالگایا،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت کووینٹی لیٹرپرچھوڑکرسابق وزیرخزانہ لندن میں مقیم ہیں،سابق وزیرخزانہ پاکستان واپس آنے کے لئے تیارنہیں، اسحاق ڈارکوقانونی طریقے سے واپس پاکستان لایاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں