رحیم یار خان (عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں تین روزہ رنگا رنگ فیملی فوڈ گالا کا انعقاد کیا گیا۔
موسیقی کی دھنوں سے سجے فیملی فوڈ گالا میں روایتی کھانوں سمیت فاسٹ فوڈ کے اسٹالز لگائے گئے، جبکہ بچوں کے لئے خصوصی جمپنگ کیسل،کارٹون کریکٹرز، فیس پینٹ کے ساتھ ساتھ پپٹ شو اور میجک شو بھی سجایا گیا۔
زمین ڈاٹ کام کے اس فیملی فوڈ گالا میں مفت داخلے کی بدولت اہلیان رحیم یار خان نے کرونا ایس او پیز کے ساتھ بھرپور انداز میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز منیجر فرخ ندیم کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے اس سے قبل بھی عوامی تفریح پر مبنی پروگرامات کا انعقاد کیا ہے،ایسے ایونٹس روز مرہ مصروفیات سے وقت نکال کر فیملی کے ساتھ پُرلطف لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں عام شہریوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتی ہے ، اس کی ایک مثال اتحاد گارڈن میں ہونے والا فیملی فوڈ گالا ہے۔فیملی فوڈ گالا میں بہترین کھانوں کے ساتھ ساتھ فیملی کے ہر فرد کے لئے دلچسپی کا سامان موجود ہے جو اس کی کامیابی کو چار چاند لگا رہا ہے۔
فیملی فوڈ گالا میں شریک فیملیز کا کہنا تھا کہ اتحاد گارڈن میں منعقد ہونا والا یہ ایونٹ اپنی مثال آپ ہے، کیونکہ اس ایونٹ نے فیملیز کو بہترین موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے شاندار موقع فراہم کیا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کی یہ کاوش مستقبل میں ایک قابل تقلید مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
دوسری جانب زمین ڈاٹ کام کی جانب سے فیملی فوڈ گالا کے دوران اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں سرمایہ کاری پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کے علاوہ پہلے بیس پلاٹس خریدنے والے شہریوں کو موٹر سائیکل، ایل ای ڈی ٹی وی اور مائیکرو ویو سمیت دیگر تحائف دئیے گئے۔