انقرہ (عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ مخر کرنے کا نہیں سوچ رہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت زلزلے کے بہانے صدارتی، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مخر کرنے کا نہیں سوچ رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کے باوجود صدارتی، پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی، پارلیمانی انتخابات کیلیے تجویز کردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی ایم جی “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
- چین اور کروشیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے، چینی صدر
- امریکی ٹیرف جنگ کے خلاف چین کا جواب ، اعلیٰ “بلی ٹیکس”
- چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
- چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن