فواد چوہدری

رویت ہلال کمیٹی کو ماہ صفر کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہیے، فواد چوہدری

لاہور (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف،زرداری کے شطرنج کے کھیل میں مولانافضل الرحمان پیادے کاکرداراداکررہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں،جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ ہیں،میری خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کی تاریخ پر قائم نہ رہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ بغیر پیسہ دیئے قیادت کی رہائی چاہتے ہیں،ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو۔

اتوار کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ صفر کے مہینے کے لئے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے،رویت ہلال کمیٹی کوصفرکے مہینے کی غلط اطلاع پرمعافی مانگنی چاہیے، فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے، ایل ڈی اےاور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی آفر کی ہے،کچرے سے گیزرکے لئے گیس بنانے کی تجویز دی ہے،زراعت کے شعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کاکام کیاجاسکتاہے، فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اورپی پی کاایک ہی مطالبہ ہے نواز شریف اور زرداری کوپلی بارگین کے بغیررہاکریں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ بغیر پیسہ دیئے قیادت کی رہائی چاہتے ہیں،ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابو لو، فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں،جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ ہیں،نواز شریف،زرداری کے شطرنج کے کھیل میں مولانافضل الرحمان پیادے کاکرداراداکررہے ہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں،مولانافضل الرحمان مدرسوں کے طلبا کوچارے کی طرح استعمال کرناچاہتے ہیں،میری خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کی تاریخ پر قائم نہ رہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے، ہم نے کوئی کیس نہیں بنایا،ہمارے اپنے لوگوں کے خلاف نیب کی کارروائیاں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں