روس

روس نے سوئیڈن کے 5 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

ماسکو (عکس آن لائن)روس نے سوئیڈن کے 5 سفارتکاروں کو ملک بدر کرکے سینٹ پیٹرزبرگ میں سوئیڈش سفارتی مشن کو بند کروانے کا عندیہ دے دیا۔روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوئیڈش سفیر مالینا مارد کو طلب کرکے ان کے ملک کی طرف سے روس کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنے پر جوابی اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ 5 سوئیڈش سفارتکاروں کو ناپسندیدہ ترین افراد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

سوئیڈن نے اپریل کے آخری ہفتے میں 5 روسی سفارتکاروں کو سفارتی حیثیت کے علاوہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا تھا۔روس نے کہا کہ ہمارے سفارتکاروں کی ملک بدری کھلے عام مخاصمانہ اقدام تھا۔روس کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سوئیڈن کے شہر گوتھن برگ میں قائم ماسکو کا قونصل خانہ یکم ستمبر کو بند کر دیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت تک سینٹ پیٹرزبرگ میں سوئیڈش قونصل خانہ بھی اپنے کام روک دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں