جدت

روایتی اسٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ‘ مد یحہ شہزادی

لاہور(عکس آن لائن) نامور اسٹیج اداکار ہ مد یحہ شہزادی نے کہا ہے کہ روایتی اسٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ‘ ایک ہی طرح کے اسٹیج ڈراموں اور جگتوں سے شائقین بیزار ہورہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مدیحہ شہزادی نے کہا کہ جس طرح ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح اسٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے ۔ مدیحہ شہزادی نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ‘ ہمارا اسٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں