موبائل فونز

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں 73 فیصد سے زائد کی کمی

مکوآنہ (عکس آن لائن) رواں مالی سال (23ـ2022) کے دس ماہ کے دوران ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 73.84 فیصد کی کمی آئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان نے جولائی تا اپریل (23ـ2022) کے دوران 473.287 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے جبکہ جولائیـاپریل (2021ـ22) کے دوران 1809.219 ملین امریکی ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 73.84 فیصد کی کمی ظاہر کی گئی۔

دریں اثنا، سال بہ سال کی بنیاد پر، موبائل فونز کی درآمد میں بھی اپریل 2023 کے مہینے کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 95.03 فیصد کمی واقع ہوئی۔اپریل 2023 کے دوران ملک میں موبائلز کی درآمدات 10.587 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ اپریل 2022 میں 212.881 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، اپریل 2023 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں بھی 28.69 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں