تندور

دیپالپور، نانی نے نواسی کو جلتے ہوئے تندور میں پھینک دیا

دیپالپور (عکس آن لائن) نواحی علاقہ شیرگڑھ میں باپ کے پاس جانے کی ضِد پر نانی نے بچی جلتے تندور میں پھینک دی، فضل عباس کی بیوی گھریلو نوک جوک سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی، فضل عباس کے چار بچے ہیں جو ماں کے ساتھ ہی میکے گئے تھے، بچوں کے والد سے ملنے پر اسرار کرنے سے نانی نے فضل کی بیٹی کو جلتے ہوئے تندور میں پھینک دیا۔ عینی شاہدین نے بچی کو تشویشناک حالت میں جلتے ہوئے تندور سے نکالااور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں