اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری ٹرک پر خود کش حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے، ابھی تک سبی حملے کی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی،دہشت گردی کی لہرکو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے، مولانافضل الرحمان کی رائے پرپی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، جو صورتحال ہے اس میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہوگا، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن مہم کے دوران جلسے جلسوں پر پابندی لگائے، اگر کوئی امید وار پابندی نہ کرے تو اسے نااہل قرار دیا جائے، عمران خان وارنٹ گرفتاری پر ہمسائے کی دیوار پھلانگ گئے، عمران خان نے ڈرامے کرنا شروع کردئیے،پولیس عمران خان کو عدالتی حکم سے آگاہ کرنے گئی تھی،عمران خان کے خلاف چیزیں واضح ہیں،
انہیں گرفتار کرکے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عمران خان کو عدالت میں جواب دینا پڑے گا،اسے عدالت پیش ہونا ہوگا،عمران خان کو چاہیے کہ اپنے لگائے گئے الزامات کا جواب دے،عدالت بری کرتی ہے ہم تسلیم کریں گے ، عدالت سزا دیتی ہے تو بھگتے،پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سبی میں کنبڑی پل، بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش حملہ ہوا، پولیس کی گاڑی سبی میلے سے واپس آرہی تھی کہ اسے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 9 اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے، زخمی افراد کو کوئٹہ ہسپتال طبی امداد دینے کےلئے منتقل کر دیا گیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ خودکش بمبارموٹرسائیکل پر سوار تھا، ابھی تک سبی حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی, دہشت گردی کی لہرکو جلد سے جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ حکومت کو نہیں الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے،
مولانافضل الرحمان کی رائے پرپی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، جو صورتحال ہے اس میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہوگا، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن مہم کے دوران جلسے جلسوں پر پابندی لگائے، اگر کوئی امید وار پابندی نہ کرے تو اسے نااہل قرار دیا جائے۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست خارج ہونے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ جوٹیم گزشتہ روز لاہور وارنٹ گرفتاری لے کر گئی تھی ، اس پر پی ٹی آئی والوں نے بڑا ڈرامہ رچایا، پہلے سنا کہ دیوار پھلانگ کر کہیں ہمسائے کے گھر چلے گئے، بعد میں کھڑے ہوگئے اور لمبی چوڑی تقریر جھاڑ دی،انہوں نے آگے سے ڈرامے کرنے شروع کردئیے جو رات گئے تک جاری رہے،پولیس عمران خان کو عدالتی حکم سے آگاہ کرنے گئی تھی، وہ دن دور نہیں جب عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،
عمران خان کے خلاف چیزیں واضح ہیں، انہیں گرفتار کرکے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ روٹی نہیں دے سکتے اور ووٹ کی پرچی کیلیے 80 ارب روپے کا کہا جارہا ہے،عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا،عمران خان کو عدالت میں جواب دینا پڑے گا،اسے عدالت پیش ہونا ہوگا،عمران خان کو چاہیے کہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دے،عدالت بری کرتی ہے ہم تسلیم کریں گے ، عدالت سزا دیتی ہے تو بھگتے،اپنی باری آئی تو سامنے آئے،عدالت کا سامنا کرے جو فیصلے آئے اسے قبول کرے۔