دھیروال( نمائندہ عکس آن لائن)فروکہ کے رہائشی 2سگے بھائی اورانکے کزن سمیت 3 افرادکار ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ۔
تفصیلات کے مطا بق فاروقہ کے رہائشی دو بھائیوں مہر شمشیرکے 2جواں سالہ بیٹے علی اور عون جبکہ مہر اللہ بخش کے بیٹے محمد عرفان کار میں رحیم یار خان جا رہے تھے کے سڑک پر کھڑے ڈمپر سے کارسامنے سے ٹکراگئی جس سے دو سگے بھائی اور انکا کزن موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔واقع کی اطلاع ملنے پر فروکہ میں ہر طرف سو گ کا سماں چھا گیا۔