اسلام آباد(عکس آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ دو سال کوشش کے باوجود نواز شریف اکیلے دوڑے اور ہار گئے۔
بابراعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ابھی تک آپریشنل ردوبدل جاری ہے اور دھاندلی کی جا رہی ہے۔بابراعوان نے کہا کہ این اے 106سے جو فارم 47جاری کیے اس میں غلطیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی طور پر انقلاب میں مبتلا ہے، مانسہرہ میں نہ جلسہ کر سکے نہ ریلی تاہم لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے، پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی۔