اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار ساحر لودھی نے کہا کہ وہ والدہ کو کھونے سے ڈرتے ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں اور انہیں کھونے سے ڈرتے ہیں ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ والدین کا رشتہ بے غرض ہے اوروالدہ کو دن میں2 سے 3 مرتبہ ملنے جاتے ہیں کیونکہ جب ان کی والدہ بیمار تھیں تو وہ ان سے اکثر کہتی تھیں کہ انہیں موت سے خوف نہیں آتا ہے بس مرنے کے بعد وہ انہیں نہیں دیکھ پائیں گی اور اس بات کے اٖحساس نے ان کو والدہ کے مزید قریب کردیا ہے ۔ ساحر لودھی فلم ’’موسم‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔