سعدرفیق

دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی،سعدرفیق

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدارکیلئے عمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہناناچاہتاہے، گمراہی اورنفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ کےبل پرزہریلاپرپیگنڈاکیاگیا،دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق نے مزید کہا کہ عمران حکومت نے نالائقی سے ملک کوقرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبایا،اسٹیبلشمنٹ کامنظورنظرعمران اب پاکستان مخالف طاقتوں کامہرہ بناہواہے۔

پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ قومی مفادات کیخلاف استعمال کیجارہی ہے،اقتدار کیلئے فاشسٹ عمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ 2018میں آئین جمہوریت اورعوامی امنگوں کو کچل کرعمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی توپاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیاہوتا۔ سعدرفیق نے کہا عمران خان کی 4 سالہ حکمرانی نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ھلادیں ،ملکی سالمیت کوشدیدخطرات لاحق ھوگئے۔ظلم جھوٹ سازش اورلوٹ مارکاحساب دیے بغیرجان نہیں چھوٹے گی۔چیخناچلانا قلا بازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں