اسلام آباد (عکس آن لائن ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، خواتین ٹیک ایجوکیشن، کیریئر اور گورننس میں کم نمائندگی رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کی رسائی بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیٹ سروسز، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کو رسائی دینا ہے۔