میوزک انڈسٹری

خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے، گلوکارہ حمیرا چنا

لاہور (عکس آن لائن) نامور گلوکارہ حمیراچنا نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے متعلقہ وزارت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیںکیونکہ خالص اور سچا میوزک آہستہ آہستہ دم توڑ جارہا ہے اور اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاری ہے ۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجراء کا اہتمام کرے اور کلاسیکی موسیقی کی تربیت لینے والے گلوکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے ۔حمیرا چنا نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی خوبصورت آوازسے پوری دنیا کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا ہے ۔

پاکستانی میوزک کی تعلیم اور ترقی کیلئے اس سے وابستہ لوگوں کو نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار کو زندہ رکھا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں گی تو میوزک انڈسٹری بھی دوبارہ عروج حاصل کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں