اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 300 ارب قرض معاف کرنے پر حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اپنی چوری چھپانے کے لئے پھر جھوٹ ، آرڈیننس میں کسی جگہ نہیں لکھا کہ اِن ٹیکس چوروں کا کوئی فارینزک آڈٹ ہو گا ،
مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ عمران صاحب رات و رات جن ٹیکس چوروں کو301رب معاف کئے ا±ن کی فہرست جاری کریں ۔ انہوں نے کہا عمران صاحب عوام کے پیسے پہ راتوں و رات 300 ارب کا ڈاکہ اور صبح پوچھتے ہیں کیا ہوا؟،عمران صاحب تین رات پہلے ٹیکس چوروں کو 300 ارب معاف کرتے ہیں اور پھر عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے نوٹس لیتے ہیں ،عمران صاحب جب گھر کا سربراہ چوروں سے مل جائے تو گھر تباہ ہو جاتا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب عوام کے لئے ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور دوائیاں بند اور ٹیکس چوروں کو 300 بلین دے دئیے؟ ،عمران صاحب عوام کے لئے حج اور میٹرو پر سبسڈی ختم اور ٹیکس چوروں کا انعام 300ارب روپے ؟،عمران صاحب پچھلے سال کا تاریخی ٹیکس وصولی کا خسارہ 570 ارب اور ٹیکس چوروں کو 300ارب کی چھوٹ ؟۔ انہوں نے کہا عمران صاحب جن کمپنیوں نے قانون کے مطابق پورے واجبات ادا کئے، ان کا کیا قصور ہے ؟،
عمران صاحب کیا ریاست اتنی کمزور ہے کہ عوام سے وصول شدہ رقم اِن طاقتور سرمایہ داروں سے وصول نہیں کر سکتی ؟،عمران صاحب ملکی خزانے میں اِن ڈکیتیوں کی وجہ سے پارلیمان اور اپوزیشن کی آواز بند کی جا رہی ہے۔