اسلام آ باد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے اور ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔ فواد چودھری نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے ،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئےجارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلپائن کے لیے امریکہ کی امداد میں سازش موجودہے، چینی میڈ یا
- چین اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر سختی سے عمل پیرا ہے، چینی وزارت دفاع
- باہمی فائدہ اور جیت جیت تعاون چین یورپ مستحکم اقتصادی و تجارتی ترقی کا واحد انتخاب ہے، چینی میڈ یا
- چین یورپی یونین کی تحقیقات کے نتائج سے متفق نہیں ہے، چینی وزارت تجارت
- چین غیر ملکی مداخلت کی مخالفت میں کیوبا کے عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ