حافظ آباد (نمائندہ عکس آن لائن)حافظ آباد میں شہریوں اور دوکانداروں کی جانب سے لاک ڈاﺅن اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تمام مارکیٹیں،بازار اور کاروباری مراکز بند کروا دیئے۔
حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور پاک فوج کے افسران نے فلیگ مارچ بھی کیا۔جناح چوک سے شروع ہونے والے فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزااور ڈی پی بلال افتخارنے کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر طیب طاہر سمیت دیگر انتظامی اور پولیس افسران نے شرکت ۔
ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے ضلع بھر کے دوکانداروں،انجمن تاجران کے نمائندوں اور شہریوں پر واضح کیا کہ حکومتی حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور جو بھی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انکا کہنا تھا کہ شہریوں اور دوکانداروں کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے کسی بھی جگہ لاک ڈاﺅن یا کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد دیکھائی نہیں دے رہا اگر عوام کی جانب سے غیر زمہ داری اور لاپرواہی کا اسی طرح مظاہرہ کیا گےا تو انتظامیہ کو سخت سے سخت ایکشن لینا پڑے گا
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں وہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاﺅکے لیے ہیں حکومت کو عوام کی جان اور صحت کا خیال ہے لیکن عوام کی طرف سے جس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی حافظ آباد سٹی سمیت پنڈی بھٹٰاں،جلاپور بھٹیاں،سکھیکی اور دیگر علاقوں میں بھی دوکانیں ،مارکیٹیں بند کروا دی گئیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے انجمن تاجران کے نمائندوں سے ایک میٹنگ میں بھی واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے نہیں دی جائیگی حکومت اگر اس سلسلہ میں کوئی بھی اقدامات کرتی ہے تو انکا مقصد عوام کی بہتری اور جان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔
لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جناح چوک سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ گوجرانوالہ روڑ،فوارہ چوک،کچہری بازار،ونیکے روڑ،کولو روڑ،راجہ چوک،قتل گڑھا چوک ،جلاپور روڑ،کسوکے روڑ اور بائی پاس سے ہوتا ہوا ڈسٹرکٹ کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔