تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 4 ماہ سے جاری جنگ کے دوران جنوبی غزہ کی پٹی میں شہر خان یونس میں حماس کی بٹالین کو ختم کر دیا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 10,000 فلسطینی جنگجوئوں کو شہیداور اتنی ہی تعداد میں زخمی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے بیان میں کہا کہ ہم خان یونس میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، جلد ہی ہم رفح بھی پہنچیں گے، اور دہشت گرد عناصر کو ختم کریں گے جو ہمارے لیے خطرہ ہیں۔
یہ مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد پر واقع شہر ہے، جو بے گھر فلسطینی شہریوں سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کے خلاف جنگ جیتنے کرنے کے لیے ہمیں رفح پہنچنا لازمی ہے۔