عمر سرفراز چیمہ

جناح ہائوس حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (عکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس پر حملے کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے جناح ہائوس حملے کے مقدمہ میں ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ ہونے کے باعث درخواست خارج کر دی،

عدالت نے درخواست ضمانت کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہونے پر ملزم کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، اے ٹی سی نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے کی عمر سرفراز چیمہ پر عسکری ٹاور اور جناح ہائوس پر حملے کا الزام ہے، عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ جبکہ جناح ہائوس حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں