عطا تارڑ

جعلی اکاونٹس بنا کرانتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،عطا تارڑ

لاہور (عکس آن لائن) رہنمامسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اکاونٹس بناکر انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ لاہور میں رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈا میں پی ایچ ڈی کی ہے، ہم نے 2300 اکاونٹس کو سرچ کیا تو 1700 پی ٹی آئی کے تھے ، فیک اکاونٹس چلانے سے پہلے ان کی تصاویر تو تبدیل کردیتے، ٹوئٹر پول کسی کے بھی حق میں کرواسکتے ہیں ۔

عطاتارڑ نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے پول کروانے کی روایت بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نہ عدت پوری کی نہ مدت پوری کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کاایک کے بعد ایک کیس ثابت ہورہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہناتھا کہ 190ملین پانڈوز کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے، 190ملین پاونڈز سکینڈل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا بدترین وزیراعظم تھا، ہمارے اوپر جب مشکل وقت تھا تو کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا، انہیں عمر قید کی سز اہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں