فیصل آباد (عکس آن لائن): ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پاکستان ہر سال چاول کی برآمد سے سوا2 ارب امریکی ڈالرز سے زائدکا زرمبادلہ حاصل کررہاہے جبکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے برآمدات میں مزید اضافہ کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کپاس کے بعد دھان پاکستان کی اہم نقدا ٓور فصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی تحقیق کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت انفراسٹرکچر اور افرادی قوت کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کیلئے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زرعی برآمدات میں چاول کی اہمیت کے پیش نظر اس اہم غذائی و نقدآور فصل کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر ممکن وسائل سے استفادہ کرناہو گا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے حکام کو چاہیے کہ وہ چاول کی پیداوار بڑھانے ، ایفلا ٹاکسن کی بیماری کو کنٹرول کرنے اوربرآمد کیلئے حفظان صحت کے اصولوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کاشتکاروں میں شعور و آگاہی پیداکرنے کے ضمن میں زیادہ سے زیادہ سمینارزکاانعقاد یقینی بنائیں تاکہ جدید تحقیق کے ثمرات عام کاشتکاروں تک بھی پہنچ سکیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گزشتہ 75 سالوں میں چین کے تین اہم کردار اور دنیا سے وابستگی وا ضح ہے، چینی میڈ یا
- چین میں لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 5.4فیصد اضافہ
- ڈبلیو ٹی او قوانین کے تحت چین-یورپی یونین تجارتی تنازعات کو حل کئے جا نے کا اعلان
- چین کا نورڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ
- چین افریقہ تعاون فورم بہت اہم اور منفرد ہے، صدر نمیبیا