برجیس طاہر

جب تک ادارے آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر اپنا کام نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا، چوہدری برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی، اور میاں نواز شریف وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ملکی معیشت کو مستحکم کرینگے،مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو ریکلیف دینگے،

انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی،وہ گزشتہ روز محلہ فیضان مدینہ میں ترقیاتی منصوبہ جات کے افتتاح پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پر میاں اعجاز حسین بھٹی سابق ایم پی اے،چوہدری مدثر عزیز اور چوہدری علی اشرف واہلہ نے بھی خطاب کیا، چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی ہمارا اولین ایجنڈا ہے،عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی،جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی،اسی طرح مہنگائی بھی ختم کریں گے،

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو گا،انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ میاں نواز شریف کے مرہون منت ہیں،ہر میگا پراجیکٹ پر میاں نواز شریف کا ہی نام ہے،آئندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آکر اپنے ادھورے منصوبے مکمل کرینگے،ملک میں ترقی و خوشحالی ہو گی،ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں