لاوروف

جاپان میں امریکی عسکری موجودگی روس کیلئے باعث تشویش ہے‘ لاوروف

ناگویا(عکس آن لائن)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جاپانی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی روس اور جاپان کے مابین قریبی تعلقات کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ماسکو جاپان میں امریکی فوج کی موجودگی کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔امریکی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں دونوں ممالک کے مابین باہمی سلامتی کے معاہدے کے تحت تقریبا 54 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

لاوروف نے وسطی جاپان کے ناگویا میں’جی 20 ‘کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ امریکی فوج جاپان ۔ روس تعلقات کے تعلقات کے معیار کو بہتر بنانے کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ٹوکیو اور ماسکو کے درمیان تعلقات چار متنازعہ کوریل جزیروں کی وجہ سے بھی کشیدہ ہیں۔

ان جزیریوں پر دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر سوویت یونین نے قبضہ کرلیا تھا جب کہ جاپان نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔جاپان اور سوویت یونین کے درمیان سفارتی تعلقات سنہ 1956 کو قائم ہوگئے تھے مگر جزیروں پر تنازعات کی وجہ سے دونوں ملک اب تک امن معاہدے پردستخط نہیں کرسکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں