وزیر اعظم یوشی ہیڈے

جاپانی وزیر اعظم اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے،جوبائیڈن سے بالمشافہ ملاقات ہو گی

ٹوکیو (عکس آن لائن)جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہو گا کہ جاپانی وزیر اعظم امریکی صدر سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ تک جاپانی وزیر اعظم اور امریکی صدر دونوں ہی کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے۔ جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری کے مطابق صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جاپانی سربراہ حکومت پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے، جو نئے امریکی صدر سے بالمشافہ ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں